منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں کراچی اور فاٹا میں امن وامان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

ویژن2025 کی صورت میں اقتصادی ترقی کےلائحہ عمل سے پائیدارترقی ہو گی:احسن
09 اکتوبر 2015 (13:41)
0

منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ویژن2025 کی صورت میں اقتصادی ترقی کے لائحہ عمل سے ملک میں پائیدار ترقی ہو گی۔اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں کراچی اور فاٹا میں امن وامان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری تقدیر بدل دینے والا منصوبہ ہے جس سے ملک کے تمام حصوں اور پورے خطے کو فائدہ ہو گا۔