جموں وکشمیرلبریشن فرنٹ کی بھارتی پولیس کی جانب سےیاسین ملک کےگھرپرچھاپےاورگرفتاری کی مذمت
09 اکتوبر 2015 (12:50)
0

مقبوضہ کشمیر میں جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ نے بھارتی پولیس کی جانب سے اپنے پارٹی چیئرمین محمد یاسین ملک کے گھر پر چھاپے کے دوران ان کی گرفتاری کی مذمت کی ہے اور اسے قابض حکام کی بدحواسی قرار دیا ہے۔


جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے ترجمان نے سرینگر میں اپنے ایک بیان میں کہا کہ محمد یاسین ملک آج مزاحمتی رہنماؤں کے سیاست میں حصہ لینے پر پابندی ، گرفتاری کی کارروائیوں، تمام قسم کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی اور مقبوضہ کشمیر میں مذہبی منافرت کے فروغ کے خلاف ایک احتجاجی دھرنے کی قیادت کرنا تھی۔


ضلع پلوامہ کے علاقے پٹن میں بھارتی فوجیوں کی گاڑی کی ٹکر سے چار سالہ بچے کے زخمی ہونے بعد لوگوں نے زبردست بھارت مخالف مظاہرے کئے۔