دختران ملت کاپارٹی چیئرپرسن آسیہ اندرابی کی غیرقانونی حراست سےرہائی پراطمینان کااظہار
09 اکتوبر 2015 (11:31)
0

مقبوضہ کشمیر میں دختران ملت نے پارٹی چیئرپرسن آسیہ اندرابی کی غیرقانونی حراست سے رہائی پر اطمینان کا اظہار کیاہے۔انہیں جعلی مقدمات میں عدالت سے ضمانت منظور ہونےپررہاکیاگیا۔

سرینگرمیں دختران ملت کی ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کٹھ پتلی انتظامیہ کے پاس آسیہ اندرابی کو رہا کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا کیونکہ انہیں غیرقانونی اور غیرمنصفانہ طو رپر حراست میں رکھا گیا تھا۔

آسیہ اندرابی کو بیس روز بعد کھلی عدالت میں رہا کیا گیا۔ انہیں پارٹی کی رہنماء فہمیدہ صوفی کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر پاکستان میں ایک اجتماع سے ٹیلی فون کے ذریعے خطاب کرنے اور چودہ اگست کو پاکستانی پرچم لہرانے پر مقدمات درج کئے گئے تھے۔

 =============================== 

مقبوضہ کشمیر میں جموں کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی میر واعظ عمر فاروق کی زیر قیادت کل ایک پروگرام کا اہتمام کرے گی تاکہ بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف مزاحمت کرنے والے کشمیری سیاسی قیدیوں کو خراج تحسین پیش کیا جاسکے۔عوامی ایکشن کمیٹی کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ یہ دن قیدیوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر منایا جائے گا۔


بیان میں کہا گیا کہ میر واعظ عمر فاروق اور دوسرے حریت رہنما پروگرام سے خطاب کریں گے جس میںوہ ہر سال یہ دن منانے کی اہمیت اجاگر کریںگے۔حریت رہنما ان سیاسی قیدیوں سے یکجہتی کا اظہار کریں گے جنہیں قابض حکام نے مقبوضہ وادی اور بھارت کی مختلف جیلوں میں قید کررکھا ہے۔