نجکاری کمیشن کے چیئرمین محمد زبیر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے ماحول نہایت سازگار ہے۔

امریکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے واشنگٹن میں روڈ شو
09 اکتوبر 2015 (20:50)
0

پاکستان نے توانائی کے شعبے میں امریکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے واشنگٹن میں ایک روڈ شو کا آغاز کیا ہے۔
نجکاری کمیشن کے چیئرمین محمد زبیر نے اس موقع پر بڑی تعداد میں سرمایہ کاروں' تاجروں اور توانائی کے ماہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام اور تشدد میں واضح کمی کی وجہ سے سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول ہے۔
روڈ شو کا اہتمام نجکاری کمیشن نے عالمی بینک' امریکہ کی توانائی ایسوسی ایشن اور پاک امریکہ تجارتی کونسل کے تعاون سے کیا ہے۔