وزیراطلاعات نے کہا ہے کہ حکومت ذرائع ابلاغ کو پیشہ وارانہ ذمہ داریاں پوری کرنے میں سہولت فراہم کرتی رہے گی ۔

حکومت تعمیری تنقید کا خیر مقدم کرے گی:پرویز رشید
09 اکتوبر 2015 (20:34)
0

وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ حکومت ذرائع ابلاغ کو پیشہ وارانہ ذمہ داریاں پوری کرنے میں سہولت فراہم کرتی رہے گی ۔
انہوں نے اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت تعمیری تنقید کا قومی ترقی میں شراکت داری کی حیثیت سے خیرمقدم کرے گی ۔
انہوں نے اس موقع پر پریس کلب کوکتب کا عطیہ پیش کیا ۔