ٹرین کی معطلی کے باعث پاکستان اور بھارت کے 200سے زائد مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔

پاکستان کا سمجھوتہ ایکسپریس کی منسوخی پر اظہار تشویش
09 اکتوبر 2015 (20:31)
0

بھارت کے قائم مقام نائب ہائی کمشنر رگھورام کو جمعہ کے روز دفتر خارجہ طلب کرکے کل سمجھوتہ ایکسپریس آپریشن منسوخ کئے جانے پر تشویش کااظہارکیاگیا ۔
ٹرین کی معطلی کے باعث پاکستان اور بھارت کے 200سے زائد مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرناپڑا ۔
ادھر حکومت پاکستان نے سرحد پر پھنسے ان بھارتی مسافروں کی مدد کیلئے ہرممکن قدم اٹھایا ہے جنھیں کل سرحد پار کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی ۔
پاکستان نے کہاہے کہ اسے امید ہے کہ بھارت مستقبل میں اس نوعیت کے واقعات سے بچنے کی ہرممکن کوشش کرے گا اور دونوں ملکوں کے مسافروں کو سہولت فراہم کرے گا ۔