صدر مملکت نے کہاکہ جرمنی کے تعاون سے خون کی محفوظ منتقلی کے پروگرام کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل کرلیاگیا۔

انتقال خون سے ہونیوالے امراض بارے آگہی پیدا کیجائے:ممنون
09 اکتوبر 2015 (20:27)
0

صدرممنون حسین نے کہا ہے کہ خون کے ذریعے منتقل ہونے والے امراض کے بارے میں آگاہی پیدا کی جائے ۔
جمعہ کے روز اسلام آباد میں ایشین ایسوسی ایشن آف ٹرانسفیوژن میڈیسن کی سالانہ کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت خون کے تحفظ کو انتہائی اہمیت دے رہی ہے اور اس نے سلسلے میں ٹھوس اقدامات کئے ہیں انہوں نے کہاکہ جرمنی کے تعاون سے خون کی محفوظ منتقلی کے پروگرام کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل کرلیاگیا ہے ۔
انتقال خون کیلئے علاقائی مراکز قائم کئے گئے ہیں اورہسپتالوں میں موجود ساٹھ بلڈ بنکس کو بہتر بنایاگیا انہوں نے کہاکہ دوسرے مرحلے میں ملک میں عالمی معیار کی انتقال خون کی سہولیات کویقینی بنایاجائے گا ۔
پیٹرولیم کے وزیرمملکت جام کمال نے اپنے ریمارکس میں کہاکہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے قانون سازی کی جارہی ہے ۔