09 اکتوبر 2015 (19:17)
0

اعلی تعلیمی کمیشن اور پاکستان انجینئرنگ کونسل انجینئرنگ کی معیاری تعلیم یقینی بنانے کیلئے تعاون کو فروغ دیں گے ۔
اس بات کا فیصلہ جمعہ کے روز اسلام آباد میں اعلی تعلیمی کمیشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر مختاراحمد اور پاکستان انجینئرنگ کونسل کے چیئرمین جاوید سلیم قریشی کے درمیان ایک ملاقات کے دوران کیاگیا ۔
انہوں نے انجینئرنگ کی ڈگریوں کی تصدیق کاعمل مزید بہتر بنانے پر بھی اتفاق کیا۔