منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال نے تقریب سے خطاب میں پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے حکومتی عزم کا اعادہ کیا تاکہ ملکی ترقی اور لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنایا جا سکے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے منظور کردہ پائیدار ترقیاتی اہداف کا اجراء
09 اکتوبر 2015 (15:47)
0

حکومت نے آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی طرف سے حال ہی منظور کردہ پائیدار ترقیاتی اہداف کا اجراء کر دیا ہے۔اس سلسلے میں آج اسلام آباد میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال نے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے حکومتی عزم کا اعادہ کیا تاکہ ملکی ترقی اور لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنایا جا سکے۔ 

انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقیاتی اہداف کا موضوع ویژن 2015 کے ترقیاتی ایجنڈے میں پہلے ہی شامل کر لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی ایجنڈے کو آگے لے جانے کیلئے نجی شعبے ، سول سوسائٹی ، ماہرین تعلیم اور ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ شراکت داری قائم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ان اہداف سے متعلق ہمارا عزم کسی غیرملکی امداد سے منسلک نہیں کیونکہ پاکستان ان ترقیاتی اہداف کو قومی ایجنڈا تصور کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے ان اہداف پر پیش رفت کیلئے خصوصی یونٹ قائم کر رہے ہیں۔

اس موقع پر اپنے کلمات میں تعلیم کے وزیر مملکت بلیغ الرحمان نے کہا کہ اگرچہ ملک میلینیئم ترقیاتی اہداف پورا کرنے میں پیچھے رہ گیا ہے تاہم دو ہزار پندرہ کے بعد ترقیاتی ایجنڈے کے حصول کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔