پارلیمانی امورکے وزیرمملکت نےایوان کوبتایاکہ حکومت نے پی آئی اے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔

دو کروڑ 60لاکھ غیرتصدیق شدہ موبائل سمیں بند کر دی گئی ہیں : شیخ آفتاب
09 اکتوبر 2015 (13:16)
0

 پارلیمانی امور کے وزیر مملکت شیخ آفتاب احمد نے سینیٹ کو بتایا ہے کہ تصدیق کے عمل کے دوران دو کروڑ ساٹھ لاکھ غیرتصدیق شدہ موبائل سموں کو بند کر دیا گیا ہے۔ آج ایوان میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے پی آئی اے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔حکومت نے نقد امداد کے طور پر سولہ ارب روپے دئیے ہیں جبکہ ڈرائی لیز پر پندرہ طیارے حاصل کرنے کیلئے پانچ کروڑ بیس لاکھ ڈالر دئیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خسارے میں جانے والے بین الاقوامی اور ملکی روٹس کو منسوخ کر دیا گیا ہے اور اب طیاروں کو منافع بخش روٹس پر چلایا جا رہا ہے۔

توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے ہائوسنگ وتعمیرات کے وزیر اکرم خان درانی نے کہا کہ بھارہ کہو ہائوسنگ سکیم میں پلاٹوں کی الاٹ منٹ کے خطوط متعلقہ محکموں سے تصدیق کے بعد آئینی اداروں کے ملازمین کو جاری کئے جائیں گے۔