امور خارجہ سے متعلق وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہاہے کہ پاکستان جمہوریہ بیلاروس کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ۔

خطے میں ترقی اور خوشحالی کے لئے امن کا قیام انتہائی ضروری ہے:فاطمی
09 اکتوبر 2015 (15:40)
0

امور خارجہ سے متعلق وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے کہا ہے کہ خطے میں ترقی اور خوشحالی کے لئے امن کا قیام انتہائی ضروری ہے۔وہ آج اسلام آباد میں بیلاروس کے نئے وزیر خارجہValentine Rybakov سے باتیں کر رہے تھے ۔

انہوں نےکہا کہ پاکستان جمہوریہ بیلاروس کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ منسک میں پاکستانی سفارتخانے کے کھلنے سے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔