انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار لوگوں کو اپنے حق میں ووٹ دینے پر قائل کرنے کیلئے اپنی آخری کوششیں کر رہی ہیں۔

حلقہ این اے 122، 144 اورپی پی 147میں ضمنی انتخابات کیلئےانتخابی مہم آج رات ختم ہورہی ہے
09 اکتوبر 2015 (15:57)
0

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 اور پی پی 147 لاہور اور این اے 144 اوکاڑہ میں ضمنی انتخابات کیلئے انتخابی مہم آج رات ختم ہو رہی ہے۔انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار لوگوں کو اپنے حق میں ووٹ دینے پر قائل کرنے کیلئے اپنی آخری کوششیں کر رہی ہیں۔پاکستان مسلم لیگ ن آج شام سمن آباد کے ڈونگی گراونڈ میں جلسہ کر رہی ہے اور پاکستان تحریک انصاف نے مزنگ چونگی لاہور میں عوامی جلسے کا اہتمام کیا ہے۔

لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 میں مجموعی طور پر سترہ امیدوار حصہ لے رہے ہیں جبکہ اہم مقابلہ پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار ایاز صادق ،پاکستان تحریک کے امیدوار عبدالعلیم خان کے امیدوار اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بیرسٹر میاں عامر حسن کے درمیان ہے۔اسی طرح پی پی 147 میں تین امیدوار مدمقابل ہیں جن میں پاکستان مسلم لیگ ن کے محسن لطیف ، پاکستان تحریک انصاف کے محمد شعیب صدیقی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے افتخار شاہد ایڈووکیٹ شامل ہیں


قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 144 اوکاڑہ میں پانچ امیدوار مدمقابل ہیں جبکہ اہم مقابلہ پاکستان مسلم لیگ ن ، پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے درمیان ہے۔
ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ اتوار کو ہو گی۔