قومی اسمبلی کے حلقے این اے 122 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار نے کہا ہے کہ حکومت کی جامع پالیسیوں کے نتیجے میں ملک میں سیکورٹی اور اقتصادی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔

امیدہےعوام مسلم لیگ ن کےامیدوارکوووٹ دینگے:ایازصادق
09 اکتوبر 2015 (15:38)
0

سابق سپیکر قومی اسمبلی اور قومی اسمبلی کے حلقے این اے 122 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار ایاز صادق نے امید ظاہر کی ہے کہ عوام حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کے باعث پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار کو ووٹ دیں گے۔

آج لاہور میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی جامع پالیسیوں کے نتیجے میں ملک میں سیکورٹی اور اقتصادی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ہمیشہ بے بنیاد الزامات عائد کئے ہیں اور اس کی سیاست جھوٹ پر مبنی ہے۔


سردارایاز صادق نے حمایت کرنے پر جمعیت علماء اسلام کا شکریہ ادا کیا۔