فلسطینی تنظیم آزادی کی انتظامی کمیٹی کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں ہونے والے حملوں کی ذمہ داری مکمل طور پر اسرائیلی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

09 اکتوبر 2015 (15:31)
0

فلسطینی تنظیم آزادی کی انتظامی کمیٹی کے سیکرٹری جنرل صائب ارکات نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیلی حکومت پر بین الاقوامی ثالثوں کے ان فیصلوں پر عملدرآمد کے لئے دبائو ڈالے جن کے تحت انیس سو سٹرسٹھ کی علاقائی حدود پر مشتمل فلسطینی ریاست کے قیام کو یقینی بنایا جاسکے جس کا دارالحکومت مشرقی بیت المقدس ہوگا۔

اراکات نے کہا کہ فلسطینی علاقوں میں ہونے والے حملوں کی ذمہ داری مکمل طور پر اسرائیلی حکومت پر عائد ہوتی ہے جس نے مشرقی بیت المقدس کے علاقے پر قبضے کے علاوہ مقامی فلسطینیوں کے مکانات گرانے ' اجتماعی سزائوں ' نسلی تعصب اور مغربی کنارے اور غزہ کی ناکہ بندی جیسی ظالمانہ کاروائیاں شروع کر رکھی ہیں۔