اقوام متحدہ کے نمائندے برناڈینولیون نے مراکش میں ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ فیض سراج کو وزیراعظم نامزد کیا جائے گا۔

 اقوام متحدہ کی لیبیا میں متحدہ قومی حکومت کے قیام کی تجویز
09 اکتوبر 2015 (13:56)
0

لیبیا کے لئے اقوام متحدہ کے نمائندے نے ایک ماہ کے مشکل مذاکرات کے بعد متحدہ قومی حکومت کے قیام کی تجویز پیش کی ہے۔اقوام متحدہ کے نمائندے برناڈینولیون نے مراکش میں ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ فیض سراج کو وزیراعظم نامزد کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دوسرے عہدوں کے لئے امیدواروں کے ناموں کا فیصلہ بھی کیا جاچکا ہے۔2014 ء سے لیبیا میں دومتحارب حکومتیں قائم ہیں جن میں سے ایک طرابلس میں اسلام پسند گروپوں کی اور دوسری مشرق میں بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت ہے۔