میجر جنرل شیر افگن نے کہا کہ محرم الحرام میں سیکورٹی اہلکاروں کے سوا کسی کو اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی۔

 انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور کا عاشورہ جلسوں کے بہتر انتظام کیلئے کمیٹی کے قیام پر زور
09 اکتوبر 2015 (20:40)
0

انسپکٹر جنرل فرنیٹئر کور بلوچستان میجرجنرل شیرافگن نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران سیکورٹی اہلکاروں کے سوا کسی کو بھی اسلحہ لے کر چلنے یا کسی کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ۔

وہ جمعہ کے روز کوئٹہ میں ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام ، پولیس افسران ، سول انتظامیہ کے سربراہان اور تاجروں کے نمائندوں پرمشتمل ایک کمیٹی بنانے پر زوردیا ہے تاکہ عاشورہ کے جلوسوں کے بہتر انتظام کویقینی بنایاجاسکے اورمستقل بنیادوں پر مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیاجاسکے ۔