سینیٹر طلحہ محمود نے صحافیوں کو بتایاکہ فریقین باہمی معاملات حل کرنے پر رضامند ہوگئے ہیں۔

پی آئی اے،پالپا میں معاملات طے پا گئے
09 اکتوبر 2015 (20:29)
0

پی آئی اے اورپائلٹوں کی تنظیم پالپا میں معاملات طے پاگئے ہیں ۔
جمعہ کے روز اسلام آباد میں مذاکرات کے بعد سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ کے چیئرمین سینیٹر طلحہ محمود نے صحافیوں کو بتایاکہ فریقین باہمی معاملات حل کرنے پر رضامند ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اس بات پر اتفاق کیاگیا ہے کہ آئندہ ہڑتال نہیں کی جائے گی ۔
طلحہ محمود نے کہاکہ پی آئی اے کی پروازیں اب معمول کے مطابق جاری ہیں ۔