ریاستوں اور سرحدی علاقوں کے وزیر نے کہا کہ افغان پناہ گزینوں کی واپسی کیلئے پاکستان کی کوششوں میں عالمی برادری کا تعاون انتہائی اہم ہے۔

پاکستان کی افغانستان میں امن واستحکام کےقیام کیلئےبین الاقوامی تعاون کی اپیل
09 اکتوبر 2015 (10:42)
0

پاکستان نے افغانستان میں امن و استحکام کے قیام کے لئے بین الاقوامی تعاون کی اپیل کی ہے تاکہ افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کیلئے سازگار ماحول بنایا جاسکے۔یہ بات ریاستوں اور سرحدی علاقوں کے وزیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبد القادر بلوچ نے اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کیلئے ہائی کمشنر کے دو روزہ خصوصی اجلاس میں کہی۔انہوں نے کہا کہ افغان پناہ گزینوں کی واپسی کیلئے پاکستان کی کوششوں میں عالمی برادری کا تعاون انتہائی اہم ہے۔


وفاقی وزیر نے افغان پناہ گزینوں کی واپسی کیلئے افغان صدر اشرف غنی کے عزم کو بھی سراہا۔اجلاس میں ایک قرارداد منظور کی گئی جس میں بین الاقوامی برادری پرزور دیاگیا کہ وہ افغان پناہ گزینوں کی واپسی کیلئے پاکستان اور ایران کی کوششوں میں تعاون کرے۔