اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نےکہاہےکہ تجارت کےشعبے میں ترقی کی گنجائش کومنڈی تک رسائی میں اضافے کےبامقصد نتائج سمیت تجارتی مذاکرات کےدوحامیں ہونےوالےمرحلے کے ذریعے فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

پاکستان کاعالمی ترقیاتی ایجنڈے پرموثرعملدرآمدکی ضرورت پرزور
09 اکتوبر 2015 (10:31)
0

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے ایک خصوصی سربراہ اجلاس میں عالمی رہنمائوں کی جانب سے منظور کیے گئے عالمی ترقیاتی ایجنڈے کو حقیقت کا روپ دینے کیلئے اس پر موثر عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔وہ نیو یارک میں اقوام متحد کی اقتصادی او ر مالیاتی کمیٹی کی عمومی بحث میں اظہار خیال کررہی تھیں۔


انہوں نے زور دیا کہ تجارت کے شعبے میں ترقی کی گنجائش کو منڈی تک رسائی میں اضافے کے بامقصد نتائج سمیت تجارتی مذاکرات کے دوحا میں ہونے والے مرحلے کے ذریعے فروغ دینے کی ضرورت ہے۔