نئے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ملک کی قیادت کا موقع ملنا چاہیے:ہیلری
09 نومبر 2016 (22:55)
0

امریکہ کے حالیہ صدارتی انتخاب میں شکست کا سامنا کرنے والی امیدوار ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ نئے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ملک کی قیادت کا موقع ملنا چاہیے۔

بدھ کے روز نیویارک میں اپنے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ پورے امریکہ کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔
ہیلری کلنٹن نے انہیں جیت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ٹرمپ امریکہ کے کامیاب صدر ثابت ہوں گے۔