file photo

پاکستان اور امریکہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں:سرتاج
09 نومبر 2016 (22:52)
0

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان باہمی دلچسپی سے متعلق امور پر مشترکہ موقف اختیار کرنے اور دو طرفہ تعلقات بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل کے ساتھ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن اور دہشت گردی کا جلد از جلد خاتمہ دونوں ملکوں کی ترجیح ہے۔

سرتاج عزیز نے کہا کہ امریکہ کے نئے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اقتصادی ترقی کا ایجنڈا لے کر آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے امریکہ کے ساتھ تجارتی تعلقات بھی بہتر ہوں گے۔