وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے۔

file photo

پاک امریکہ تعلیمی راہداری سفارتی تاریخ میں سب سے اہم اقدام ہے:احسن
09 نومبر 2016 (22:07)
0

منصوبہ بندی کے وزیراحسن اقبال نے کہاہے کہ پاک امریکہ تعلیمی راہداری پاکستان اور امریکہ کے درمیان پوری سفارتی تاریخ میں سب سے اہم اقدام ہے۔ وہ امریکہ کی پبلک ڈپلومیسی کی نائب اسسٹنٹ سیکرٹری خارجہ اینجلاAggelerاور امریکی سفیرڈیوڈہیل سے بدھ کے روز اسلام آباد میں گفتگو کررہے تھے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے اور وہ مختلف شعبو ں میں امریکی حکومت کے ساتھ باہمی تعاون کوبڑھانے کیلئے پرعزم ہے۔