file photo

سعید الزمان صدیقی کو گورنر سندھ مقرر کردیا گیا
09 نومبر 2016 (20:54)
0

ریٹائرڈجج جسٹس سعیدالزمان صدیقی کوسند ھ کاگورنرمقررکردیاگیاہے۔ صدرممنون حسین نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر ان کی تقرری کی۔ ریٹائرڈجج جسٹس سعیدالزمان صدیقی نے جولائی1999 سے جنوری2000ء تک پاکستان کے چیف جسٹس کے طورپرفرائض سرانجام دیئے۔
جسٹس صدیقی نے 1999ء میں مارشل لاء کے نفاذ کے بعدپی سی او کے تحت دوبارہ حلف اٹھانے سے انکارکردیاتھا۔ ریٹائرڈجج جسٹس سعیدالزمان صدیقی عشرت العبادکی جگہ لیں گے جو تقریباً چودہ سال تک گورنررہے۔