file photo

سکولوں میں آئی ٹی لیبارٹریوں کے موثر استعمال کیلئے لائحہ عمل وضع کیا جائے:خٹک
09 نومبر 2016 (20:20)
0

خیبرپختونخواء کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کو ہدایت کی ہے کہ سکولوں میں آئی ٹی لیبارٹریوں کے موثر استعمال کے لئے محکمہ تعلیم کی مشاورت سے ایک لائحہ عمل وضع کیا جائے۔ انہوں نے بدھ کے روز پشاور میں آئی ٹی بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ پشاور اور ایبٹ آباد میں آئی ٹی ٹاورز کے قیام کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

انہوں نے کوہاٹ میں آئی ٹی پارک کے قیام سے متعلق کمیٹی کی سفارشات بھی پیش کرنے کی ہدایت کی۔