file photo

پاکستان نئی منڈیوں تک رسائی کی کوشش کر رہا ہے:دستگیر
09 نومبر 2016 (20:16)
0

وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پاکستان پورے مشرقی ایشیائی خطے میں بڑے پیمانے پر نئی منڈیوں تک رسائی کی کوشش کر رہا ہے۔ وہ بدھ کے روز اسلام آباد میں تھائی لینڈ کے ساتھ آزاد تجارت کے معاہدے کی صورتحال پر ایک بریفنگ کی صدارت کر رہے تھے۔

وزیر تجارت نے کہا کہ وزیراعظم کے دنیا کے غیرروایتی تجارتی منڈیوں تک رسائی کے وژن کے تحت آزاد تجارتی ماحول پاکستان کی پائیدار اقتصادی ترقی کو یقینی بنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی ملائیشیا اور انڈونیشیا کے ساتھ آزاد تجارت کے معاہدوں کو کامیابی سے مکمل کر چکا ہے۔
ادھر ، قبرص کے ہائی کمشنر ڈاکٹر Andreas P.Kouzoupis نے وزیر تجارت سے ملاقات کی اور تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں دوطرفہ مفاد سے متعلق امور پر بات چیت کی۔