file photo

پاکستان کی نیوکلئیر سپلائرز گروپ میں شمولیت ناگزیر ہے:کامران
09 نومبر 2016 (19:57)
0

پاکستان نے کہا ہے کہ جدید ایٹمی ٹیکنالوجی تک رسائی اور ایک ذمہ دار ایٹمی ملک کی حیثیت سے خدمات کے اعتراف میں اس کی نیوکلئیر سپلائرز گروپ میں شمولیت ناگزیر ہے۔ یہ بات دفتر خارجہ میں تخفیف اسلحہ کے شعبے کے ڈائریکٹر جنرل کامران اختر نے نیوکلئیر سپلائرز گروپ کے حوالے سے بھارت کی سیاست کے بارے میں سٹرٹیجک وژن انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام ایک گول میز مذاکرے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔

یہ مذاکرہ بدھ کے روز گروپ کے مشاورتی اجلاس میں اور کل ویانا میں ہونے والے غیررسمی اجلاس کے موقع پر ہوا جس میں این پی ٹی کے غیررکن ممالک کی رکنیت کے حوالے سے تبادلہ خیال ہو گا۔
مذاکرے کے شرکاء نے کہا کہ نیوکلئیر سپلائرز گروپ میں شمولیت پاکستان کے لئے محض عزت ووقار کا معاملہ نہیں بلکہ یہ امریکہ کی سماجی و اقتصادی اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں ترقی کے حوالے سے بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔