file photo

جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قریبی تعاون کی پیشکش
09 نومبر 2016 (19:49)
0

جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنی روشن خیال جمہوریتوں کی مشترکہ اقدار کی بنیاد پر قریبی تعاون کی پیش کش کی ہے۔

انجیلا مرکل نے برلن میں کہا کہ جرمنی اور امریکہ قومیت ، رنگ ، مذہب ، صنف اور سیاسی وابستگی سے قطع نظر جمہوریت ، آزادی ، قانون کی حکمرانی اور انسانی وقار کی یکساں اقدار رکھتے ہیں۔