بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکااﷲ نے کانفرنس کی صدارت کی۔

file photo

پاک بحریہ کی کمان اینڈ سٹاف کانفرنس میں آپریشنل تیاری اور سیکورٹی مسائل پر غور
09 نومبر 2016 (19:45)
0

پاک بحریہ کی کمان اینڈ سٹاف کانفرنس آج اسلام آباد میں ہوئی جس میں آپریشنل تیاری اور سیکورٹی مسائل پر غور کیا گیا۔ بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکااﷲ نے کانفرنس کی صدارت کی۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر جنگ مسلط کی گئی تو اس کا پوری طاقت سے جواب دیا جائے گا۔ کانفرنس میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے لئے گوادر کی بندرگاہ کے تحفظ اور بحری ترجیحات پر بھی غور کیا گیا۔