File Photo

حکومت لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے بجلی کی پیداوار پرکام کررہی ہے:ڈھاگہ
09 نومبر 2016 (19:30)
0

پانی وبجلی کے سیکرٹری یونس ڈھاگا نے کہاہے کہ حکومت2018ء تک لوڈشیڈنگ کے مکمل خاتمے کیلئے بجلی کی پیداوار ،ترسیل اورتقسیم پرکام کررہی ہے۔ ایک انٹرویو میں بدھ کے روز انہوں نے کہاکہ بجلی کی زیادہ سے زیادہ قلت چھ ہزار پانچ سو میگاواٹ ریکارڈ کی گئی ہے اور 2018ء میں دس ہزار میگاواٹ کااضافہ لوڈشیڈنگ کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے کافی ہوگا۔

یونس ڈھاگا نے کہاکہ طویل مدتی منصوبوں کے تحت2022ء تک نیشنل گرڈ میں تیس ہزار میگاواٹ تک بجلی شامل کی جائے گی۔