file photo

ریلوے کو مزید بہتر بنانے کیلئے ہرممکن کوششیں کی جائیں گی:ڈار
09 نومبر 2016 (19:27)
0

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ حکومت پاکستان ریلوے کی اہمیت سے بخوبی آگاہ ہے اور ریلوے کو مزید بہتر بنانے کیلئے ہرممکن کوششیں کی جائیں گی۔ انہوں نے یہ بات بدھ کے روز اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں پاکستان ریلوے کی مین لائن ون کی توسیع کے مالی انتظامات کاجائزہ لیا جو چین پاکستان اقتصادی راہداری کے قلیل مدتی منصوبوں میں سے ایک ہے۔

سیکرٹری ریلوے نے وزیرخزانہ کو بتایا کہ پہلے مرحلے میں مین لائن ون کے کراچی سے لاہور اورٹیکسلا سے حویلیاں تک کے حصے پرکام شروع کیاجائے گا۔