پاک چین اقتصادی راہداری سے پورے خطے کوفائدہ ہوگا:مریم
09 نومبر 2016 (19:23)
0

اطلاعات کی وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے پورے خطے کوفائدہ ہوگا۔ بدھ کے روز اسلام آباد میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دنیا میں پاکستان کامثبت تشخص اجاگر کرنے کیلئے موثر کوششوں کی ضرورت ہے۔

وزیرمملکت نے کہاکہ پاکستان کے بارے میں منفی تاثر ختم کرنے کیلئے بین الاقوامی ذرائع ابلاغ سے قریبی رابطہ استوار کرناچاہیے۔

دریں اثناء یوم اقبال پر اپنے پیغام میں اطلاعات و نشریات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا انتہاپسندی اور دہشت گردی سمیت تمام مسائل کا حل کلام اقبال میں موجودہے۔
انہوں نے نوجوانوں پر زوردیا کہ اسلام کی صحیح روح کو سمجھنے کیلئے کلام اقبال پڑھیں، انہوں نے کہاکہ اقبال کا فلسفہ مسلم اُمہ کے اتحاد اور عظمت کی علامت ہے۔