نواز شریف نے کہاکہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور توانائی کے شعبے میں خود انحصاری بھی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

file photo

حکومت نے ملک میں امن اوراقتصادی خوشحالی پرتوجہ مرکوز کررکھی ہے:وزیراعظم
09 نومبر 2016 (19:16)
0

وزیراعظم محمدنوازشریف نے کہاہے کہ حکومت نے ملک میں امن اوراقتصادی خوشحالی پرتوجہ مرکوز کررکھی ہے۔ وہ سابق گورنر خیرپختونخوا مہتاب خان عباسی سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے بدھ کی شام اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے کہاکہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور توانائی کے شعبے میں خود انحصاری بھی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ ملاقات کے دوران خیبرپختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں اوربڑے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔