نیب کے چیئرمین نے کہاکہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کوخصوصی اہمیت دیتاہے۔

file photo

پاکستان اورچین انسداد بدعنوانی کے اقدامات میں دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے پرمتفق
09 نومبر 2016 (19:12)
0

پاکستان اورچین نے انسداد بدعنوانی کے اقدامات میں دوطرفہ تعاون کومزید بڑھانے پر اتفاق کیاہے۔ یہ اتفاق رائے قومی احتساب بیورو کے چیئرمین قمرزمان چودھری اور چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے رکن کے درمیان بدھ کے روز بیجنگ میں ملاقات میں ہوا۔

نیب کے چیئرمین نے کہاکہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کوخصوصی اہمیت دیتاہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اورچین کے درمیان مفاہمت کی یاد داشت دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتے ہوئے اقتصادی اور تجارتی تعاون میں خصوصی اہمیت کی حامل ہے۔