بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کا کور ہیڈکوارٹرز کراچی کادورہ
09 نومبر 2016 (19:09)
0

بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے بدھ کے روز کور ہیڈکوارٹرز کراچی کادورہ کیا اورسدرن کمانڈ کی دشمن کو دندان شکن جواب دینے کیلئے جاری مشقوں کامعائنہ کیا۔

انہیں مشقوں کے دوران فوج کی دفاعی جنگی کارروائیوں کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے بری فوج کے سربراہ نے فارمیشنز کی پیشہ ورانہ تیاری پر مکمل اطمینان ظاہر کیا۔
بعد میں فوج کے سربراہ نے سیکیورٹی کانفرنس کی صدارت بھی کی جس میں کورکمانڈر ، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم آئی، ڈی جی ایم او اور ڈی جی رینجرز نے بھی شرکت کی۔
انہوں نے کراچی میں امن کی بہتری کیلئے خفیہ اداروں کی کامیابیوں کوسراہا۔