file photo

صدر ممنون حسین اوروزیراعظم نواز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ کو نئے امریکی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد
09 نومبر 2016 (18:46)
0

صدر ممنون حسین نے امریکہ کے نئے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو انتخابات میں تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ صدر نے امید ظاہر کی کہ ڈونلڈ ٹرمپ دنیا میں امن کے قیام میں اپنا کردار ادا کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے دورصدارت میں پاک امریکہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

وزیراعظم محمدنوازشریف نے ڈونلڈٹرمپ کو امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پرمبارکباد دی ہے۔ وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہاکہ ڈونلڈجے ٹرمپ کاانتخاب درحقیقت امریکی عوام اور ان کی جمہوریت ،آزادی، انسانی حقوق اور آزادانہ معیشت کے نظریات پرپختہ یقین کی فتح ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اورامریکہ کے درمیان آزادی، جمہوریت ،باہمی احترام اورمشترکہ مفادات پرمبنی سٹریٹجک شراکت داری ہے۔
نوازشریف نے کہاکہ دونوں ملکو ں کے درمیان مضبوط اشتراک عمل خطے کے وسیع تر امن وسلامتی اوراستحکام کے فروغ میں انتہائی اہمیت کاحامل ہے۔ وزیراعظم نے نئی امریکی قیادت کے ساتھ ملکر کام کرنے کے پاکستان کے عزم کااعادہ کیا۔