file photo

پاکستان کی معیشت کی کارکردگی اچھی ہے:کنٹری ڈائریکٹر اے ڈی بی
09 نومبر 2016 (18:35)
0

ایشیائی ترقیاتی بنک کے پاکستان میں کنٹری ڈائریکٹر Werner Liepach نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کی کارکردگی اچھی ہے اور اس میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے ایک مضمون میں لکھا ہے کہ ملک جغرافیائی طور پر دنیا کے تیزی سے اقتصادی ترقی کرنے والے ملکوں کے ساتھ واقع ہے ، اس میں فعال اور متحرک نوجوانوں کی اکثریت اور ہنرمند کارکنوں کی بڑھتی ہوئی تعداد موجود ہے۔

آئندہ عشروں میں اس کا دنیا کے اقتصادی لحاظ سے بیس صف اول کے ملکوں میں شمار ہونے کے روشن امکانات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شرح نمو میں اضافہ ہوا ہے جو پائیدار اقتصادی اور ڈھانچہ جاتی اصلاحات کا نتیجہ ہے۔
کنٹری ڈائریکٹر نے کہا کہ پاکستان چین اقتصادی راہداری پر کامیابی سے عملدرآمد سے بلاشبہ ملک میں اقتصادی ترقی کی شرح میں اضافہ ہو گا۔