شامی فورسز کی جانب سے ملک بھر میں دہشت گردوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔

file photo

شام:امریکی اتحادی فوج کے فضائی حملوں میں23شہری ہلاک
09 نومبر 2016 (18:30)
0

شام کے شہر رقہ کے شمالی قصبے الحیشہ میں امریکی اتحادی فوج کے فضائی حملوں میں تئیس شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔ اتحادی فوج شام کے دارالحکومت سے دولت اسلامیہ کو نکالنے کی ایک کارروائی میں شام کی جمہوری قوتوں کو فضائی مدد فراہم کر رہی ہے۔

ادھر شامی فورسز کی جانب سے ملک بھر میں دہشت گردوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے اور اب وہ حلب کے مغربی نواحی علاقے کی جانب پیش قدمی کر رہی ہیں۔