ڈیو ڈ ہیل نے کہا کہ پاکستان بارے امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔

پاکستان نئی امریکی انتظامیہ کیساتھ ملکر کام کرنیکا خواہش مند ہے:ڈار
09 نومبر 2016 (15:35)
0

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے بدھ کے روز اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے میں امریکہ کے انتخابات اور قومی دن کے سلسلے میں ایک تقریب میں وزیراعظم کی طرف سے شرکت کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پاکستان دونوں ملک کے درمیان کئی برسوں سے جاری ترقیاتی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
اسحق ڈار نے کہاکہ پاکستان آزادی، جمہوریت، امن اورخوشحالی کے مشترکہ نظریات پرعملدرآمد کے سلسلے میں نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہشمند ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان میںامریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہاکہ انتخابات کے بعد پاکستان کے بارے میں امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان اورامریکہ تجارتی شراکت دار ہیں اور ان کے تعلقات کسی ایک شعبے تک محدود نہیں ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان اورامریکہ کے درمیان تعلقات مستحکم ہیں انہوںنے کہاکہ امریکہ پاکستان میں جمہوریت کی حمایت کرتاہے۔