وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات کی بنیاد آزادی ، جمہوریت،باہمی احترام و مفادات پر ہے۔

file photo

وزیراعظم نواز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدر بننے پر مبارکباد
09 نومبر 2016 (15:30)
0

وزیراعظم محمدنوازشریف نے ڈونلڈٹرمپ کو امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پرمبارکباد دی ہے۔
وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہاکہ ڈونلڈجے ٹرمپ کاانتخاب درحقیقت امریکی عوام اور ان کی جمہوریت ،آزادی، انسانی حقوق اور آزادانہ معیشت کے نظریات پرپختہ یقین کی فتح ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان اورامریکہ کے درمیان آزادی، جمہوریت ،باہمی احترام اورمشترکہ مفادات پرمبنی سٹریٹجک شراکت داری ہے۔
نوازشریف نے کہاکہ دونوں ملکو ں کے درمیان مضبوط اشتراک عمل خطے کے وسیع تر امن وسلامتی اوراستحکام کے فروغ میں انتہائی اہمیت کاحامل ہے۔
وزیراعظم نے نئی امریکی قیادت کے ساتھ ملکر کام کرنے کے پاکستان کے عزم کااعادہ کیا۔