جنوبی ایشیا سے متعلق ڈائریکٹر جنرل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ اسلام آباد میں طلب کیا اور گزشتہ روز جنگ بندی کی خلاف ورزی کی سخت مذمت کی۔

بھارت کی جنگ بندی کی خلاف ورزی،پاکستان کاشدید احتجاج
09 نومبر 2016 (15:22)
0

پاکستان نے بھارتی فوجیوں کی جانب سے کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی خلاف ورزی پربھارت سے سخت احتجاج کیا ہے۔
جنوبی ایشیا سے متعلق ڈائریکٹر جنرل نے بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو بدھ کے روز دفتر خارجہ اسلام آباد میں طلب کیا اور کنٹرول کے سیکٹروں کھوئی رٹہ اوربٹل میں گزشتہ روز جنگ بندی کی خلاف ورزی کی سخت مذمت کی۔
بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں چار شہری شہید اور سات زخمی ہوگئے۔