نوازشریف کا پاک فضائیہ کی مشقوں کی کامیاب تکمیل پر اظہار اطمینان۔

فضائیہ نے دفاع وطن کیلئے کلیدی کردار ادا کیا:وزیراعظم
09 نومبر 2016 (14:23)
0

وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ نے مادروطن کے دفاع کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے۔

وہ بدھ کے روز سرگودھا میں پاک فضائیہ کی ہائی مارک 2016 مشقوں کا جائزہ لینے کے بعد پاک فضائیہ کے افسروں سے خطاب کررہے تھے۔
انہوں نے آپریشن ضرب عضب میں بھی پا ک فضائیہ کے کردار کا اعتراف کیا، انہوںنے کہاکہ دہشتگردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے۔
وزیراعظم نے پاک فضائیہ کی مشقوں کے کامیابی کے انعقاد پر اطمینان کااظہار کیا۔
وزیراعظم نے ایف 16 جے ایف17تھنڈر میراج اور ایف7 طیاروں کے فلائی فاسٹ کا بھی مشاہدہ کی۔
اس سے پہلے ائیر بیس آمد پر وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ،وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور ائیر چیف سہیل امان بھی ان کے ہمراہ تھے۔