وزیر مملکت نے کہا کہ حکومت تعلیم، صحت اور دوسرے شعبوں میں نمایاں کام کررہی ہے۔

پاکستان میں گزشتہ تین برس میں مختلف شعبوں میں نمایاں بہتری ہوئی :مریم اورنگزیب
09 نومبر 2016 (11:06)
0

اطلاعات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ تین برس میں مختلف شعبوں میں نمایاں بہتری ہوئی ہے۔
وہ اسلام آباد میں بعض نجی ٹی وی چینلز کے دورے کے موقع پر گفتگو کررہی تھیں۔
وزیر مملکت نے کہا کہ حکومت تعلیم، صحت اور دوسرے شعبوں میں نمایاں کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے قومی صحت پروگرام سے معاشرے کا غریب طبقہ پوری طرح مستفید ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی میں پچاسی فیصد کمی ہوئی ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا حکومت آزادی اظہار پر یقین رکھتی ہے کیونکہ ملک کی ترقی میں ذرائع ابلاغ کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔