وفاقی وزیر نے کہا کہ حزب اختلاف کے پاس پانامہ پیپرز کیس کے سلسلے میں کوئی ٹھوس شواہد نہیں ہیں۔

حزب اختلاف پانامہ پیپرز معاملے کو طول دینا چاہتی ہے:خواجہ آصف
09 نومبر 2016 (10:53)
0

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ حزب اختلاف پانامہ پیپرز کے معاملے کو طول دینے کی کوشش کررہی ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کے پاس پانامہ پیپرز کیس کے سلسلے میں کوئی ٹھوس شواہد نہیں ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ اگر پارلیمنٹ کے ارکان پانامہ پیپرز بل کو متفقہ طور پر قبول کرلیں تو حکومت بھی قبول کرلے گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نون کی حکومت نے ہمیشہ عدالتوں اور ان کے فیصلوں کا احترام کیا ہے۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ گزشتہ آٹھ برس کے دوران جمہوریت کے تسلسل کا اعزاز فوجی قیادت کو حاصل ہے۔