ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کیا جانا چاہئے۔

بھارتی وحشیانہ مظالم کشمیریوں کے قتل عام کے مترادف ہیں:پاکستان
09 نومبر 2016 (10:27)
0

دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ظلم وجارحیت کو کشمیریوں کا قتل عام اور نسل کشی قرار دیا ہے جس کا مقصد جاری تحریک آزادی کو دبانا ہے۔

ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ چینل سے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں ہزاروں افراد کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور گزشتہ چار ماہ کے دوران سو سے زائد کشمیری شہید ہوئے ہیں۔
نفیس ذکریا نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کیا جانا چاہئے۔
امریکہ میں صدارتی انتخاب کے حوالے سے ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی امریکی حکومت سے باہمی مفاد پر مبنی تعاون جاری رکھے گا۔