وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومتی اقتصادی پالیسیوں نے ملک کو معاشی استحکام کی شاہراہ پر گامزن کردیا ہے۔

حکومت اعلی اور پائیدار ترقی کے حصول کیلئے کوشاں ہے:اسحق ڈار
09 نومبر 2016 (10:22)
0

نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں نیشنل سیکورٹی اور وار کورس کے شرکاء سے اسلام آباد میں خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت اعلی اور پائیدار ترقی کے حصول کیلئے کوشاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی اقتصادی پالیسیوں نے ملک کو معاشی استحکام کی شاہراہ پر گامزن کردیا ہے۔
وزیرخزانہ نے کہا کہ عالمی بینک ، ایشیائی ترقیاتی بینک، آئی ایم ایف سمیت عالمی اداروں نے ملک میں مشکل ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے مثبت اثرات کا اعتراف کیا ہے۔