اسحق ڈار کا فاٹا کے عارضی طور پر بے گھر خاندانوں کی محفوظ اور باعزت واپسی کیلئے درکار وسائل مختص کرنے کے عزم کا اظہار ۔

وزیر خزانہ کا ترقیاتی منصوبوں کیلئے بروقت فنڈز فراہمی پر زور
09 نومبر 2016 (10:16)
0

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ترقیاتی منصوبے مقررہ وقت پر مکمل کرنے کیلئے فنڈز کی بروقت فراہمی اور شفافیت پر زور دیا ہے۔
انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں اقتصادی امور ڈویژن کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
انہوں نے فاٹا کے عارضی طور پر بے گھر خاندانوں کی محفوظ اور باعزت واپسی اور متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو کیلئے درکار وسائل مختص کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
انہیں ملک میں جاری منصوبوں پر عملدرآمد کی صورتحال کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔