ٹرمپ نے 276الیکٹورل ووٹ کئے جبکہ ہیلری کو218ووٹ ملے۔

file photo

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کا صدارتی انتخاب جیت لیا
09 نومبر 2016 (10:09)
0

امریکہ میں ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے45 ویں صدارتی انتخابات جیت لئے ہیں۔
انہوں نے276 الیکٹورل ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کی مد مقابل ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہیلری کلنٹن نے 218 ووٹ حاصل کئے ہیں۔
ہیلری کلنٹن نے اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد دی ہے۔
اپنی کامیابی کے بعد کی جانے والی تقریرمیں نئے منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ دنیا کے تمام ملکوں کے ساتھ خوشگوار تعلقا ت کا قیام ان کی توجہ کامحور ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ ہم کسی کے ساتھ دشمنی یا محاذ آرائی نہیں چاہتے بلکہ سب ملکوں کے ساتھ یکساں بنیادوں پر شراکت داری کے خواہاں ہیں۔
داخلی سطح پر انہوں نے کہاکہ وہ بنیادی ڈھانچے پر توجہ مرکوز کریں گے جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔