وفاقی وزیر نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف نے چین کے ساتھ توانائی کے اہم معاہدوں پردستخط کئے ہیں

حکومت مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل چاہتی ہے:پرویزرشید
09 نومبر 2014 (18:57)
0

وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہاہے کہ حکومت 'سانحہ کوٹ رادھا کشن میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لائے گی ۔
اتوار کے روز لاہور میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ ملزمان کو گرفتار کرلیاگیاہے اور انہیں قانون کے مطابق سزادی جائے گی ۔
داعش کے پاکستان میں داخلے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں پرویز رشید نے کہا کہ دہشتگردوں کا کوئی نام نہیں ہوتا ۔ اُنہوں نے کہا کہ جو کوئی بھی دہشتگردی کی کارروائی میں ملوث ہوگا اس کے ساتھ بالکل اسی طرح آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا جس طرح شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے ساتھ کیاجارہاہے ۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف نے چین کے ساتھ توانائی کے اہم معاہدوں پردستخط کئے ہیں
وفاقی وزیرنے کہاکہ اگلے تین سال میں ان منصوبو ں سے10 ہزارمیگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل کی جائیگی۔
نئے چیف الیکشن کمشنرکی تقرری کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ تمام سیاسی جماعتیں جسٹس رانابھگوان داس کے نام پرمتفق ہوگئی تھیں مگربدقسمتی سے انہوں نے یہ عہدہ قبول کرنے سے انکارکردیاہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات سے متعلق وفاقی وزیرنے کہاکہ حکومت 'مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنا چاہتی ہے لیکن عمران خان ہی ہیں جنہوں نے بات چیت کے دروازے بند کئے ۔انہوں نے عمران خان پرزوردیاکہ وہ اپنی مذاکراتی کمیٹی کوحکومت کے ساتھ مذاکرات کی میزپربیٹھنے کی اجازت دیں