اقوام متحدہ نے گزشتہ پانچ سال کے دوران 41اضلاع میں2089 منصوبے مکمل کئے ہیں
09 نومبر 2014 (14:51)
0

یو این ایچ سی آر سمیت اقوام متحدہ کے اداروں، سرکاری محکموں اور مقامی اور بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں نے گزشتہ پانچ سال کے دوران پاکستان کے اکتالیس اضلاع میں تقریباً دو ہزار نواسی منصوبے مکمل کئے ہیں۔

ان منصوبوں کی جن میں تعلیم، صحت، پانی صفائی، حفظان صحت اور روزگار کے منصوبے شامل ہیں تکمیل سے پینتالیس لاکھ پاکستانی شہری اور افغان پناہ گزین مستفید ہوئے ہیں۔