نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اس راہداری کو دونوں ممالک کی ترقی اور خطے کے اقتصادی تعاون کے فروغ کی کلید سمجھتا ہے۔

چین کا نئی شاہراہ ریشم کی تعمیر کیلئے40ارب ڈالر کا فنڈ قائم کرنے کا اعلان
09 نومبر 2014 (09:48)
0

چین کے صدرXI JIN PING نے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کیلئے چالیس ارب ڈالر کا فنڈ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے جس سے نئی شاہراہ ریشم تعمیر کی جائے گی۔ انہوں نے اس بات کا اعلان رابطوں کے فروغ اور ہمسایہ ممالک کے درمیان تعاون میں اضافے سے متعلق بیجنگ میں منعقدہ ایک مذاکراتی اجلاس کے دوران کیا۔


دوسرے ایشیائی رہنمائوں کے علاوہ وزیراعظم محمد نوازشریف نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے اس قابل قدر مکالمے کی میزبانی پر چین کی تعریف کی۔
نواز شریف نے پاکستان کی ترقی میں چین کے تعاون کو بھی سراہا۔


انہوں نے کہا کہ پاکستان چین اقتصادی راہداری ایک اہم منصوبہ ہے جس کے ذریعے چین کے مغربی حصے کو پاکستان کے جنوبی بندرگاہ گوادر اور مشرق وسطیٰ تک رسائی ملے گی۔انہوں نے کہا کہ اس اہم منصوبے میں دونوں ملک گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اس راہداری کو دونوں ممالک کی ترقی اور خطے کے اقتصادی تعاون کے فروغ کی کلید سمجھتا ہے۔